بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

مصطفی کمال کی پارٹی کا نام ’’پاکستان قومی موومنٹ‘‘ رکھنے کا فیصلہ

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے اپنی نئی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پرچم پاکستانی پرچم جیسا ہوگا جس کے سفید حصے پر پی کیو ایم تحریر ہوگا اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوںگے بڑے ستارے کے چاروں طرف we own pakistan لکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو جب پارٹی کا باضابطہ اعلان ہو گا تو5000 سے زائد پر چم بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر پارٹی میں ایک ایڈہاک آرگنائزنگ کمیٹی بنائی جائیگی جس کے بعد پارٹی رہنما سندھ بھرکا دورہ کریں گے، پھر دوسرے صوبوں کا دورہ کیا جائیگا اور اپریل میں جب پہلا کنونشن بلایا جائیگا تب پارٹی کے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا جائیگا۔
ملتان سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مصطفیٰ کمال نے تنظیم سازی کیلیے جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ ملتان کے علاقے شاہ فیصل کالونی، امیر آباد میں مصطفی کمال کی حمایت میں بینر بھی لگا دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…