کولکتہ (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل شائقین کرکٹ اور انتظامیہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ بھارتی میڈیا ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے شائقین بہت بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچ گئے جن میں وہ شائقین بھی شامل تھے جن کے پاس میچ کا ٹکٹ موجود نہیں تھا اور وہ میچ سے پہلے ٹکٹ ملنے کی امید پر سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے اس موقع پرٹکٹ بلیک کر نے والا مافیا سرگرم رہا اور پانچ سو روپے مالیت کی ٹکٹ دس سے پندرہ ہزار روپے میں فروخت ہوتی رہی ۔شدید رش کے باعث انتظامیہ اور شائقین کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے کو ملی ۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اتنے بڑے میچ کی وجہ سے ایسے واقعات کا رونما ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے جھڑپوں میں بعض افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دور ان سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے ۔