کولکتہ (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ٗ سٹیڈیم کے ساتھ عمارتوں پر کمانڈوز تعینات رہے ٗ ہیلی کاپٹرسے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کو سکیورٹی کے حصار میں سٹیڈیم لایا میچ کے دور ان اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے قریبی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات رہے رپورٹ میں کہاگیا کہ میچ کے دور ان فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔