کولکتہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات کی اور بھارت سے میچ جیتنے کیلئے خصوصی ٹپس دیں، ہوٹل کی لابی میں کپتان شاہد آفریدی سے دو منٹ الگ بات کی اور کہا کہ تم نے ڈرنا نہیں ، جیت سکتے وہ پوری ٹیم کو آگے لے کر جانا ہے ، ا نشاء اللہ کامیاب ہوگے ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے تمام کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بڑے میچ سے پہلے دباو میں آنے کی ضرورت نہیں، آخری گیند تک لڑنا ہے اور کوئی پریشر نہیں لینا جس نے میچ میں پریشر برداشت کیا وہ کامیاب ہوگیا ۔ عمر اکمل سے کو مشورہ دیا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلنا تمہاری بیٹنگ اچھا سکور کرنے میں ٹیم کی مدد گار ہوگی ۔۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کھلاڑیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مفید مشوروں سے نوازا۔عمران خان نے کپتان شاہد آفریدی سے انفراد ی ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ٹیم ردھم میں ہے اور بھارت کو ہراسکتی ہے، آفریدی تم اچھے کپتان ہو اور ٹیم کو جتواسکتے ہو بس ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دریں اثنا عمران خان نے فاسٹ بولر محمد عامر کو شاباش دی اور کہا کہ تم بھارتی کھلاڑیوں کو آوٹ کرسکتے ہو خوب دل لگا کر بولنگ کرو۔واضح رہے کہ عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی دعوت پر ٹیم سے ملاقات کی ہے۔