اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے پاک، بھارت کرکٹ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اور اس ضمن میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ میچ آج شام 7بجے شروع ہوگا اور آج ہی پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آورر منایاجائیگا جس کیلئے پورے پاکستان میں 1گھنٹہ روشنیاں گل رہیں گی۔