کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کراسنگ سے ملحقہ رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکارخمی ہو گئے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق کریکر حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور کورنگی جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلے بند کر کے عینی شاہدین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ سندھ نے واقعے کانوٹس لیکر ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور علاقے کی چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔خبر کے مطابق زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت عبدالغفور اور کریم کے نام سے ہوئی ہے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔