اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے یا نہ نکالنے کا تاہم فیصلہ نہیں ہوا۔ درخواست موصول ہونے پر دیکھیں گے‘ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت سے حاصل ہونے والے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘ شواہد کے جائزے کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو بھارت بھیجیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست تاحال وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی جب درخواست موصول ہو گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کون حملے کے متعلق بھارتی عدالت نے پاکستانی وزارت داخلہ کو چند شواہد بھیجے ہیں۔ پاکستان بھارت کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ بھارتی شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پاکستان کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کو بھارت بھیجیں گے۔ وزیر داخلہ نے سیف سٹی منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ آئندہ ماہ باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ سیف سٹی منصوبے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے نئے سرے سے مذاکرات کئے اور 2009ءکی قیمتبرقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو ساری قیمت پاکستان کے گلے پڑ جاتی۔ اس منصوبے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے خدمات بلامعاوضہ حاصل کیں۔
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست موصول ہونے پر دیکھیں گے ،چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































