پشاور(نیوز ڈیسک )پشاورکےمختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 75 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن فقیر آباد، پہاڑی پورہ، حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 75 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 5 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے تقریبا 3سو گھروں کو چیک کیاگیا۔