کراچی(نیوز ڈیسک) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار جان میمن عرف نثار مورائی نے سندھ میں دہشت گردی میں ملوث پیپلز پارٹی کے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نثار مورائی نے لانچوں کے ذریعے اربوں روپے کی کرنسی اسمگلنگ ،سیاسی رہنماوں کی ایما پر کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم براہ راست ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش میں نثار مورائی نے صوبے میں ہونے والی دہشت گردی کا الزام پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات پر لگایا ہے۔رینجرز وکیل کے مطابق نثار مورائی نے دہشت گردی، منی لانڈرنگ، ٹارگٹ کلنگ، لیاری گینگ وار کی سرپرستی اور فشریز میں کروڑوں روپے یومیہ کی خوردبرد میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے