بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

غیر ملکی صدر کی پاکستان آمد، اہم منصوبے پر کام شروع

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف پاکستان کے دو رزہ سرکاری دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچے۔وزیر اعظم نواز شریف نے مہمان صدر کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔اس موقع پر پاکستان کے قدرتی وسائل اور پیٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امورخارجہ طارق فاطی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔اسلام آباد میں قیام کے دوران ترکمانستان کے صدر اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور ویزر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ امور، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوں گی۔اس بات کی بھی توقع کی جارہی ہے کہ اس دوران دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت پر مشتمل چار ملکی گیس پائپ لائن منصوبے تاپی پر پیش رفت کا جائز ہ بھی لے گی۔گزشتہ سال دسبمر میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد اشک آباد میں رکھا گیا جس میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارتی نائب صدر نے بھی شرکت کی۔دس ارب ڈالر کے اس منصوبے کے تحت 1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے قدرتی گیس افغانستان، پاکستان اور بھارت کو مہیا کی جائے گی اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہو گا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہو سکے گی۔تاپی گیس پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ افغانستان میں سے ہو کر گزرے گا اور وہاں کی سیکورٹی کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے حوالے سے شکوک و شبہا ت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…