اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر عبدالباسط کو پاک بھارت میچ میں شرکت سے روک دیا۔عبدالباسط نے بھارتی حکومت سے 19 مارچ کو کولکتہ میں ہونے والا میچ دیکھنے کی اجازت طلب کی لیکن بی جے پی حکومت نے انہیں اجازت نہیں دی۔ ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی۔ہائی کمشنر کے علاوہ پاکستانی سفارتی عملے کے 7 افراد کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے کیلئے بھی اجازت نہیں دی گئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے افراد ٹیم کی سپورٹ کیلئے میچ میں شرکت کرنا چاہتے تھے اور پاکستان ٹیم کی بھی خواہش تھی کہ ہائی کمیشن کے افراد میچ میں موجود ہوں۔