بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف جنگ کا آخری مرحلہ،آرمی چیف نے ہدایات جاری کردیں

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)دہشت گردی کیخلاف جنگ کا آخری مرحلہ،آرمی چیف نے ہدایات جاری کردیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں بڑھانی ہوں گی اور اختتام کی جانب گامزن ہونے والے آپریشن کے بعد طویل مدتی استحکام کو دیکھنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر اطمینان اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے اور فاٹامیں ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن اب اختتام کی جانب گامزن ہے، اب ہمیں طویل مدتی استحکام کی جانب دیکھنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں، ہمیں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں پر حکومتی رٹ کو بحال رکھ کر آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشنز کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں عارضی بے گھر افراد کی واپسی کو مقررہ وقت پر واپس لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…