اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کایمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل اس کا ایک جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔بی بی سی کے مطابق طیارے کے لاپتہ ہونے کا اعلان ملک کی سرکاری خبر رساں کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔سعودی عرب کی زیرِ قیادت عسکری اتحاد مارچ 2015 سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے کسی طیارے کے نقصان کی خبر آئی ہے۔اس سے قبل دسمبر میں بحرین کا ایک جنگی طیارہ ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے سعودی عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جبکہ مئی میں مراکش کا ایک طیارہ یمن کی فضائی حدود میں گر گیا تھا۔یہ دونوں طیارے بھی ’آپریشن ڈیسائسیو سٹارم‘ نامی کارروائی میں شریک تھے۔یمن کے تنازع میں اب تک چھ ہزار کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































