اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سرفراز مرچنٹ کی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک)سرفراز مرچنٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے 15 مارچ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ جب تک ایف آئی اے تحقیقات کے تمام زاویوں کو درست سمت میں نہیں لاتی بیان ریکارڈ نہیں کراﺅں گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم اور قائد ایم کیوایم پر”را“سے پیسے لینے کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔قبل ازیں لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ نے کہا تھا کہ وہ ایف آئی اے کو جواب دینے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت کریں گے۔ ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کیا تھا۔ سرفراز مرچنٹ نے گزشتہ دنوں پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کی تھی، جس کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نوٹس لیاتھا۔ بعد میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس کا کام اس بات کا جائزہ لیناتھاکہ جن شواہد کی نشاندہی سرفراز مرچنٹ نے کی ہے وہ پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں کس حد تک معاون ہوسکتے ہیں؟ اور یہ معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں؟۔کمیٹی سفارشات کے بعدیہ فیصلہ کیاگیاکہ سرفراز مرچنٹ کومنی لانڈرنگ کےبارے میں بیان دینے کیلئے پاکستان بلایا جائے اور اس سلسلے میں سمن بھی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے سرفراز مرچنٹ کو بھجوایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…