اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیررضا ہارون نجی ایئرلائن کی پرواز سے آج صبح دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹپر مختصر گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ابھی مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، کوئی بات ہوگی تو میڈیا کو آگاہ کروں گا۔رضا ہارون کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر کوئی پروٹوکول دکھائی نہیں دیا، رضا ہارون متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزیر بھی رہے۔رضا ہارون بھی ایم کیو ایم کے ان رہنماﺅں میں شامل ہیں جو کافی عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں۔ رضا ہارون کا شمار ایم کیوا یم کے سینئر رہنماﺅں میں شمار کیا جاتاہے ، وہ 1987 میں ایم کیو ایم سے وابستہ ہوئے ، وہ رابطہ کمیٹی میں شامل رہے۔کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد وہ 1994 میں لندن چلے گئے اور پھر 2007 میں واپس آئے۔ 2008 میں عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیت کر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بنے۔ مختلف معاملات پر پارٹی ردعمل اور ایم کیو ایم کا موقف دینے کےلیے رضا ہارون رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنسز میں پیش پیش رہے۔ مئی 2013 میں نائن زیر و اجتماع کے دوران متحدہ کے قائد جن رہنماﺅں پر برہم ہوئے ان میں رضا ہارون میں بھی شامل تھے۔اس واقعہ کے بعد رضا ہارون کچھ عرصے منظر عام سے دور رہنے کے بعد غائب رہنے کے بعد پھر سامنے آئے تاہم تھوڑے ہی عرصے میں وہ دوبارہ منظر عام سے ہٹ گئے اور ان کی ایم کیو ایم سے ناراضی کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…