اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی متحد ہوجائیں تو کیا نہیں ہوسکتا، بلاول

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد اوراتفاق رائے ضروری ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو ملکرکام کرناہوگا‘ہمیں الیکشن جیتنے اور حکمرانی کی سوچ سے باہرنکلناہوگا‘ پیپلز پارٹی ‘مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف متحدہوجائیں توکیانہیں ہوسکتا‘ مسائل سے تنہا نمٹنا ریاست یا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ‘انسانی اسمگلنگ اکیسویں صدی میں انسانی غلامی کے برابر ہے ‘ اس کے خاتمے کے لیے دنیا کی تمام قوموں کو یکسوئی سے کام کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں ایشیا کی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشکلا ت سے نمٹنا کسی اکیلی سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں ہے بلکہ اس کے لئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں متحد ہو کردہشت گردی کا مقا بلہ کر یں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ اکیسویں صدی میں انسانی غلامی کے برابر ہے جہاں اس کے خاتمے کے لیے دنیا کی تمام قوموں کو یکسوئی سے کام کرنا ہوگا اورعا لمی برادری کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔چیلنجز سے نمٹنے کا نسخہ وسیع تر اتحاد ہے،پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی متحدہو جائیں تو کیا نہیں ہو سکتا ،دہشتگری کے خاتمے کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا،سب کو الیکشن جیتنے اور حکمرانی کرنے کی سوچ سے آگے نکلنا ہوگا ،بلاول بھٹو نےکہا کہ اس وقت ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔خطاب کے بعد بلاول بھٹو سے صحافی کی جانب سے نیب کے حوالے سوال پوچھا گیا کہ نیب کے پرکاٹے جارہے ہیں اس پروہ کیا کہنا چاہتے ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ نیب کو چھوڑیں اس پر کیا بات کرنی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…