ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

61 پاکستانی تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوز ڈیسک)یونان نے کہاہے کہ معاشی بنیادوں پر ہجرت کر کے یونان پہنچنے والے 81تارکین وطن کو ملک بدر کر کے ترکی واپس بھیج دیا گیا ۔ ملک بدر ہونے والوں میں سے اکسٹھ پاکستانی شہری ہیں اور دیگر کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونان کے وزیرامیگریشن نے کہاکہ ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان آنے والے اکیاسی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیج دیا گیا ہے، ان کا کہناتھا کہ یہ پناہ گزین معاشی وجوہات کی بناء پر یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند تھے،انہوں نے بتایا کہ یونان سے ترکی واپس بھیجے جانے والے ان پناہ گزینوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے، یونانی حکام کے مطابق جن اکیاسی تارکین وطن کو ترک حکام کے حوالے کیا گیا، ان میں سے اکسٹھ کا تعلق پاکستان سے ہے، سات کا تعلق الجزائر سے اور تیرہ کا مراکش سے ہے۔بعدازاںیونانی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ترکی نے نو مزید تارکین وطن کو واپس اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ حکام کے مطابق ان نو افراد کا تعلق بھی شمالی افریقی ممالک سے تھا اور ان کی سفری و شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مسئلہ تھا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…