بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ میں بڑا سانحہ ، 7جاں بحق ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو/پشاور/اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شدید بارش کے باعث لوئر اور کزئی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے باعث سات کارکن جاں بحق جبکہ 65مزدور پھنس گئے جبکہ17 کو زندہ نکال لیا گیا ،جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امدادی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ علاقے میں امداد ی کارروائیوں کا مناسب بندو بست نہیں ہے اس لیے صوبائی اور وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں،دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کی شب لوئر اورکزئی میں مسلسل بارش کے سبب ایک کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں سات مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 65مزدورتاحال پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں ، صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ کان میں 65 مزدور پھنس گئے ہیں جبکہ ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کے دوران 17 مزدوروں کو زندہ نکال لیاہے جبکہ 7 مزدو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امداد ی کارروائیوں کا مناسب بندو بست نہیں ہے اس لیے صوبائی اور وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ادھر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس اورمتاثرہ خاندانوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمددی کااظہارکیا ہے،بیان میں وزیراعظم نے امدادی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ آپریشن تیز کریں اورجلد ازجلد تمام پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…