بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

تحفظ خواتین بل کس لئے بنایا گیا؟مفتی نعیم کا انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے تحفظ خواتین کے حوالے سے جو قانون بنایا ہے وہ اسلامی تعلیمات سے متصادم اور نظریہ پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد نعیم نے ہفتہ کو جاری اپنے بیا نمیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایجنڈے کی تکمیل کا راستہ روکنے کیلئے علماء کرام کو متحدہوکر میدان میں آنا ہوگا، اجتماعیت کے فقدان نے مذہبی طبقے کو ہر دور میں نقصان پہنچایا ہے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو تحفظ خواتین بل لانے سے پہلے علماء سے مشاورت کرنی چاہیے جو نہیں کی گئی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ قانون خواتین کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بنایاگیا ہے ، مذہبی طبقہ ہر فورم میں اس قانون کی مخالفت کرے کیونکہ یہ قانون ہمارے معاشرتی نظام کو مفلوج اور اپاہج بنانے کیلئے ہے ، انہوں نے کہاکہ اسلام خواتین پر تشدد کی اجازت ہر گز نہیں دیتا اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کرتاہے ، خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ اسلام سے دوری ہے ،اس کو اسلام کی طرف منسوب کرنا درست نہیں۔اسلامی نظام حیات کی نہیں قبائلی نظام معاشرت کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…