لاہور (نیوز ڈیسک) سابقہ گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے کہاکہ ہر انسان اگر دل سے خوف نکال لے تو دنیا میں بڑے سے بڑا کام کر سکتا ہے،امید ہی آپ کو آزادی دلا سکتی ہے گھر واپس آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ہفتہ کے روز شہباز تاثیر نے رہائی کے بعد پہلی بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صرف خوف ہی آپ کو قیدی بنا کر رکھ سکتا ہے امید ہی آپ کو آزادی دلا سکتی ہے اگر انسان میں امید ہو تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے اگر دنیا میں انسان نے بڑے سے بڑا کام کرنا ہے تو اپنے اندر خوف کی فضاء کو ختم کرے ،انہوں نے کہا کہ گھر واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔