اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان 8 ایف سولہ کے بعد 10 اور خریدے گا،برطانوی جریدہ

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان8 ایف سولہ طیاروں کے حتمی خریداری کے معاملہ طے ہونے کے بعد امریکا سے مزید دس ایف سولہ طیارے خریدے گا۔برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس نے پاکستا ن کے اعلیٰ سرکاری حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آٹھ جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی تکمیل کے بعد اب لاک ہیڈ مارٹن بلاک 52 کے مزید دس کثیر جہتی ایف سولہ خریدنے کی کوشش کرے گا۔تاہم آرڈر کے لیے وقت کا تعین ہونا باقی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے فروری میں پاکستان کو آٹھ اضافی ایف 16 طیاروں کے ساتھ ساتھ راڈار اور دیگر آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی، ان میں دو سنگل سیٹ ایف سولہ سی ایس اور چھ جڑواں ایف سولہ ڈی ایس شامل ہیں جن کی مالیت 699ملین ڈالر ہے۔سینئر پاکستانی سرکاری حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید دس ایف سولہ طیارے خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16 طیاروں کی تعداد 84 ہے۔جریدے کے مطابق امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کی طرف سے پاکستان کو ان طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی گئی اس کی بنیاد یہ بنائی گئی کہ پاکستان عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف افغانستان میں زیادہ سرگرمی نہیں دکھا رہا۔ تاہم امریکی سینیٹ نے پاکستان کو آٹھ ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…