کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی رات گئے دبئی روانگی ،آج ہفتہ کوشام 7بجے کولکتہ پہنچے گی ،قومی کرکٹ ٹیم جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب این سی اے سے ائیرپورٹ اوروہاں سے اتحادائیرویزکی فلائٹ سے دبئی کیلئے روانگی ہوئی ۔پاکستانی ٹیم دبئی میں چندگھنٹے قیام کے بعدکولکتہ کے لئے روانہ ہوگی اورہفتہ کی شام سات بجے کولکتہ پہنچے گی ،پاکستانی ٹیم اتوارکے روزسری لنکاسے وارم اپ میچ کھیلے گی ،جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کاپہلامیچ 16مارچ کوکوالیفائرٹیم سے اورپھر19مارچ کوبھارت سے ہوگا،پاکستان کاتیسرامیچ22مارچ کونیوزی لینڈاورپول کاآخری میچ 25مارچ کوآسٹریلیاسے موہالی میں ہوگا۔