کولکتہ (نیوز ڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا (اے ٹی ایف آئی ) نے کولکتہ میں پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کی پچ کھودنے کی دھمکی دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم اینٹی ٹیریرسٹ فرنٹ آف انڈیا (اے ٹی ایف آئی ) کے صدر ویراش شیدلے نے دھمکی دی ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ نہیں ہونے دینگے اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو پچ کھود دیں گے انتہا پسند تنظیم نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ممبئی ،پٹھانکوٹ اور پام پور حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جاتا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں نہیں کھیلنے دیں گے پاکستانی ٹیم کی میزبانی ہمارے بہادر فوجوں کی بے عزتی ہو گی ہم کسی صورت میچ نہیں ہونے دیں گے اور ایڈن گارڈن کی پچ کھود دیں گے۔