کوئٹہ(نیوزڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اغواءہونیوالے بیٹے شہبازتاثیر کے باے میں بہت بڑی خبر،لاہور میں ہائی الرٹ،حساس اداروں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کر وا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر کی صحت ٹھیک ہے اور انھیں بحفاظت لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی جانب سے سے 50 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔