اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنمامیرقاسم علی کی سزائے موت برقرار رکھنے کافیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کور ٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو1971 کے جنگی جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی کے کئی رہنماﺅں کو پاکستان سے محبت میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔