اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کے خلاف جائیدار پر قبضہ کرنے کے الزام پر خاتون نے اوورسیز کمیشن پنجاب میں درخواست دائر کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور نے مبینہ طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیر ملکی خاتون کے شوہر کی جائیدار پر قبضہ کر رکھا ہے جس پراوورسیز کمیشن پنجاب نے غیر ملکی خاتون کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔