لاہور(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا سیکٹر انچارج قتل والا کام نہیں کرتے۔ بیرون ممالک سے ٹریینگ لیکر آنے والوں کو کوئی اور چلا رہے ہیں ان کارکنوں کو قاتل ، ایجنٹ کس نے بنایا؟۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ کارکن بھارت چلے گئے تھے یہ کوئی جواب نہیں دنیا کے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت سے ٹریننگ لی گئی۔ کن کن کو پتا ہے ابھی نہیں بتا سکتا جب یہ جھوٹ بولیں گے میں اتنا ہی سچ بولوں گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے بارے میں سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا فاروق بھائی کا چیلنج عجیب سا ہے ابھی تین دن ہوئے ہیں اور الیکشن کا چیلنج کر رہے ہیں۔ فاروق معصوم ہے بیچارا آدمی ہے کیا جواب دوں بیچارے جوسن کر آتے ہیں وہی کرتے ہیں۔ میں تو اس کمرے میں رہا ہوں پتا ہے کیا ہوتا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ فاروق بھائی اس جگہ پر نہ لیکر جائیں جہاں مجھے پھر بولنا پڑے گا۔ قائد کو محبت کی علامت کہنے والوں سے آف دی کیمرا پوچھا جائے؟ متحدہ کے ترجمان معصوم لوگ قرار دے دیا۔ انیس قائم خانی اور انہوں نے ابھی تک کسی کو جوائن کرنے کے لیے فون نہیں کیا ہزاروں لوگ آ رہے ہیں انہیں پارٹی کے نام سے غرض نہیں۔ ہم نے کسی سے نفرت نہیں جوڑنی ہے۔ پاکستان کے جھنڈے کا مقصد سب کی عزت کرنا ہے۔