ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایران: سعودی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں گرفتا ر تمام ملزمان رہا

datetime 7  مارچ‬‮  2016 |

تہرا ن (نیوز ڈیسک)تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں حراست میں لیے گئے تمام 154 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ایران میں عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی ایجئی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا تحقیق کے سلسلے میں اب صرف دو افراد زیرحراست باقی رہ گئے ہیں”۔”فارس” نیوز ایجنسی کے مطابق ایجئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ “بعض ملزمان مذہبی شخصیات سے متعلق خصوصی عدالت میں ہیں اور ان کی رہائی کے حوالے سے میرے پاس ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔ جہاں تک بقیہ ملزمان کا تعلق ہے تو دو افراد کے سوا تمام افراد کو مکمل پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے”۔تہران کے اٹارنی جنرل نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے پر دھاوے میں ملوث 154 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان افراد کی شناخت اور ان کی پشت پر موجود عناصر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ادھر رواں ماہ کے آغاز میں ایرانی ویب سائٹوں نے حسن کرد میہن کی رہائی کی خبر جاری کی تھی۔ میہن شدت پسند مذہبی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے جو ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کے قریب سمجھے جانے والے پریشر گروپوں کا سربراہ بھی ہے۔ ایرانی حکام نے میہن پر سعودی سفارت خانے پر حملے کے “ماسٹر مائنڈ” ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام سعودی سفارت خانے پر دھاوا بولنے والوں کی شناخت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے 2 جنوری کو اس کی عمارت میں آگ لگا دی تھی۔ شناخت چھپانے کے لے حکام واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے گمراہ کن اور متضاد معلومات پھیلا رہے.. اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کا مرشد اعلیٰ کے نزدیکی پریشر گروپوں سے تعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…