پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اعلیٰ ایرانی افسر سمیت 6پاکستانی ہلاک

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایران پاسداران انقلاب کے ایک اعلی افسر سمیت زینبیون ملیشیا میں شامل چھ پاکستانی جنگجو گزشتہ ہفتے شامی اپوزیشن کے ساتھ شمالی حلب میں ہونے والی لڑائی میں ہلاک ہوئے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے مھدی ثامنی راد نامی افسر فروری کے مہینے میں حلب کے مضافات میں ہوئی والی لڑائی میں ہلاک ہوئے، خبر رساں ادارے نے دعوی کیا کہ مقتول عہدیدار کی لاش ابھی تک ایران واپس نہیں پہنچائی جا سکی۔ادھر ایرانی خبر رساں اداروں نے پاکستانی اہل تشیع پر مشتمل زیبنیون ملیشیا کے چھ کارکنوں کے جنازے کی تصاویر پر مبنی رپورٹس شائع کی ہیں۔ زینبیون ملیشیا کو پاسداران انقلاب، ایران نواز پاکستانی اہل تشیع کی صفوں میں سے بھرتی کرتے ہیں جو شام میں جا کر بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ اپوزیشن کے خلاف لڑائی میں حصہ لیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طرح شام جانے والے پاکستانی اہل تشیع کی تعداد چھ سو تک پہنچ چکی ہے۔شام میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کو بدھ کے روز ایران کے شہر قم میں بنائے گئے خصوصی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ قبرستان ان افراد کے لئے مخصوص ہے کہ جو شام میں بشار الاسد کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ مرنے والے پاکستانیوں کی شناخت عزیز علی شیخ، سید امام نقی، سھیل عباس، الطاف حسین، انتظار حسین اور فرزند علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…