پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی غیرجانبدار نیب کی متحمل نہیں ہوسکتیں،عمران خان

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب حکومت اور پیپلز پارٹی نے خود بنایا لیکن دونوں ہی غیرجانبدارنیب کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب تمام سیاسی تحریکیں کراچی سے جنم لیتی تھیں، آج بھی کراچی کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ہزاروں لوگوں کا قتل ہوا، ایم کیو ایم کا قائد لندن میں بیٹھ کرفیصلہ کرتاہے کہ کسے جینا اور کس کو مرناہے۔ ایم کیو ایم کے قائد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، مصطفیٰ کمال کی جانب سے ایم کیو ایم پر را سے رقم لینے کے الزامات قومی نوعیت کے ہیں، بھارت میں بھی اگر کسی سیاسی جماعت پر اس طرح کے الزامات لگائے جاتے تو تو وہاں وہ جماعت نہیں چل سکتی تھی، ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔عمران خان نے کہا کہ لاہور کے میگا منصوبوں میں کرپشن ہوئی ہے،ایک کمپنی جسے قائم ہوئے صرف 3 برس ہوئے ہوں اسے 70 فیصد ٹھیکے دینا کہاں تک صحیح ہے۔ احتساب اس وقت ہوگا جب غیر جانبدار ہوگا اور حکمران آزاد نیب کو کبھی چلنے نہیں دیں گے، اسی لئے مک مکا کے تحت حکومت اوراپوزیشن نے چن کراپناچیئرمین نیب بنایا۔ تحریک انصاف نیب اور پی آئی اے سے متعلق کسی بھی قسم کی قانونی ترمیم کی مخالفت کرے گی۔قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 کپ میں شکت کے کے لئے بھارت جانے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ بھارت میں سیاستدان نفرت پھیلارہے ہیں، پاکستانی ٹیم کے خلاف بھارت میں ایک وزیراعلیٰ نے نفرت انگیز بیان دیا،جس ریاست کا وزیراعلیٰ غیر ذمہ دار ہو وہاں میچ نہیں ہونا چاہئے، اگرٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں تو کھلاڑیوں کو بھارت نہ بھیجا جائے۔ اگر قومی ٹیم بھارت جائے گی تو وہ بھی جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…