ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ہماری دم پر کسی کا پاﺅں نہیں، شہباز شریف

datetime 6  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہے کہ ہماری دم پر کسی کا پائوں نہیں، نیب نے مشرف دور کی کرپشن پر کچھ نہیں کیا۔میں سارے ادارے کیخلاف نہیں،نیب نے مشرف دور کی کرپشن پر کچھ نہیں کیا۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبے پر90 کروڑ ضائع کر دیئے گئے، کاش نیب اسکی تحقیقات کرتا ۔انہوں نے نیب کی کارکردگی پر تنقید کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تشریح و توجیہہ کی لیکن اپنے موقف پر قائم رہے۔ انہوں نے نیب کے حوالے سے یہ گفتگوایوان اقبال میں ہونے والی تقریب میں کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں سارے ادارے کے خلاف نہیں ہوں لیکن نیب اب تک کیا کرتا رہا ہے۔ انہوں نےپرویز مشرف اور خاص طور پر پنجاب میں پرویز الٰہی دور کی بعض مثالیں بھی دیں کہ اس دور میں نیب نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے 1998 میں شروع کئے جانے والے منصوبے کی بھی مثال دی اور کہا کہ ہمارے جانے کے بعد اس منصوبے پر 90 کروڑ ضائع کر دیئے گئے۔ کاش نیب اس کی تحقیقات کرتا۔جنگ رپورٹر پرویز بشیر کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے دور سے پہلے کے گھمبیر اور بڑے سکینڈل نیب کے نوٹس میں تھے اس بارے میں نیب نے کیا کارروائی کی؟ اس ضمن میں میں نے نیب کے پسینے چھوٹ جانے کی بات کی، ان تمام معاملات حالات کا میڈیا کو علم ہے میڈیا کو سب پتہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…