پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مصطفی کمال نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی،عمران

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصطفی کمال نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی، انھوں نے سچ بول کر اچھا کیا۔ چیف الیکشن کمیشنر نے دھاندلی میں ملوث 200 سے 400 مجرموں کو معاف کرنیکا اعلان کیا ہے جس کا انکو کوئی اختیار نہیں، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ماہ اپریل میں کرائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب اور اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے تمام اداروں میں اپنے بندے رکھے ہیں، ایشیاکپ میں ناکامی کے بعد اب نوازشریف اور نجم سیٹھی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کی تیاری کریں،چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ احتساب کمیشن کو منصفانہ اور آزادانہ بنانے کیلیے جلد بل صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کر رہے ہیں، ہم چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کشمیر میں انتخابات سے قبل نادرا سے ووٹر لسٹوں کی تحقیقات کرائیں۔ دریں اثنا پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنرگھوتم بمباوالے نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے د وران پاک بھارت تعلقات، کرکٹ ، مسئلہ کشمیرسمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…