پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملک کو معاشی و سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،نواز شریف

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے ماضی کی نسبت ملک کو مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے ، ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود معاشی و سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ، امن و امان کی صورت حال میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکے اعتماد میں اضافہ ہواجس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بدھ کے روز یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے دوان گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے سماجی شعبے میں بہتری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاتون کا اقوام متحدہ کے انتہائی اہم ادارے میں اعلیٰ مقام ہونا خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت سماجی اصلاحات پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیے گئے حالیہ اقدامات سے عوام کو فائدہ ہو گا، موجودہ حکومت بنیاد ی ڈھانچے کی بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھی اقداما ت کررہے ہیں اور بیشتر بجلی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جن سے بجلی کی قلت ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی سے علاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا اور مختلف شعبوں میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے معاونت ہو گی ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی شعبے کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم نواز شریف کی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطے مضبوط ہونگے ، خطے کے ممالک علاقائی تعاون کے فروغ میں آپ کے کردار کے متعرف ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…