پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے شروع ہو گئے۔ راولپنڈی میں مظاہرین میٹرو ٹریک پر پہنچ گئے ، بس سروس معطل کر دی گئی ، مظاہرین نے کراچی میں شاہراہ فیصل سٹار گیٹ اور لاہور میں شاہدرہ چوک پر بھی مظاہرے کئے۔ ممتاز قادری کی پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہو گئے۔ راولپنڈی میں مظاہرین نے شہر کو اسلام آباد سے ملانے والی بڑی شاہرہ ایکسپریس وے اور فیض آباد پل کو بند کر دیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین میٹرو ٹریک پر پہنچ گئے جس کے باعث بس سروس معطل کر دی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے فیض آباد چوک پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ کراچی میں غریب ا?باد کے قریب علاقہ مکینوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا اور حسن سکوائر سے لیاقت ا?باد جانے والی سڑک بند کردی جس کے باعث سٹیڈیم روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ لاہور میں بھی احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہے ، شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شاہدرہ چوک میں بھی ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ راوی پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ راوی پل ٹریفک کیلئے بند کرنے کے بعد ٹریفک کو سگیاں پل اور دوسری سڑکوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ حیدر آباد میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا ، کارکنوں نے مختلف علاقوں میں سکول اور دکانیں بند کرا دیں۔ ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ایسے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں “ممتاز قادری بچاؤ مہم ” چلا رہے تھے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر 2011 میں دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…