نوشہرہ کینٹ(نیوزڈیسک)نوشہرہ سپین خاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کی تیاری اور جھنڈے ،بینرز لگا تے ہو ئے دو کارکن بجلی کے11 ہزار لائن کے ساتھ ٹکرانے اور بجلی گرنٹ لگنے سے 2 کار کنا ن جاں بحق جلسہ ملتوی اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صو با ئی راہنما اقبا ل حسین کا شد ید افسوس کا اظہار کارکنان کی مغفرت کیلئے دعا کی تفصیلات کے مطا بق سپین خاک علاقہ خٹک میں بروز جمعہ 3 بجے اے این پی کا جلسہ تھا جس سے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صو با ئی راہنما اقبا ل حسین خطاب کر نے والے تھے سپین خاک کے پار ٹی کا رکنان جلسہ گاہ کو تیار کر نے کیلئے جھنڈے اور بینرز لگا رہے تھے کہ اس دوران تسلیم جو کو نسلر شا کر الحق کا بھا ئی تھا اورپار ٹی کارکن نعمت شیرین ولد محمد شیریں سا کنان سپین خاک بجلی کے11 ہزار لا ئن سے ٹکرا گئے جس سے دو نوں کار کنان بجلی کر نٹ لگنے سے مو قع پر جان بحق ہو گئے کار کنان کی ہلاکت اور ان کی سوگ میں جلسہ ملتوی ہو گیا اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتحار حسین اور صو با ئی راہنما اقبا ل حسین نے اس واقعہ میں کار کنان کی جا ن بحق ہو نے کو عظیم نقصان قرار دیا اور ان کی شہادت کی وجہ سے پار ٹی مخلص کار کنان سے محروم ہو گئی انہوں اس سا نحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو مین کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور سوگواران خا ندا نوں کو یہ صد مہ برداشت کرنے کی تو فیق عطا ء کریں۔