میرپور(نیوز ڈیسک)ایشیا ءکپ ٹی ٹوئنٹی میں دنیا ئے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکر ا آج ہوگا ،پاکستان اور بھارت کے درمیان شیربنگلا اسٹیڈیم میں ٹکر کا مقابلہ متوقع ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا۔کسی کی گیند گھومے گی اور کس کا بلا چلے گایا پھر شائقین کا متھا گھومے گا،ایشیاءکپ کے چوتھے میچ کیلئے 2 روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا،ایک ٹیم کی طاقت بیٹنگ ہے تو دوسری کا کمال بالرز ہیں۔پاکستان کی طرف سے عرفان اور وہاب ریاض تیز بولنگ کرنے کو برقرار ہیں تو دوسری طرف عمر اکمل اور شرجیل نے بلوں کو دھار لگا لی،شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کی بیٹنگ میں دم ہے تو ہماری بولنگ بھی کسی سے کم نہیں ، ہم دھونی الیون سے دودو ہاتھ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔میچ میں جوش ہو گا،جیت کا جذبہ ہوگا،اور ان سے بڑھ کرکرکٹ کا جنون ہو گا،پیشگوئی تو ہے کہ میر پور کا موسم خوشگوار ہی ہوگا، لیکن میدان میں گرما گرمی ہوگی ،چوکوں چھکو ں کی برسات کے ساتھ بولرز اوربلے بازوں میں تکرار ہوگی