بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں آج گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں دھکوں ،مکوں اورلٹک کرسفرکادورختم ہونے کے آثار نظر آنے لگے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کراچی شہر کے لیے تیزرفتارگرین لائن بس سروس کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے۔ ایک سال میں سفر ممکن ہوجائے گا۔یومیہ 3 لاکھ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔گرین لائن بس ریپڈ سروس ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہو گا۔یہ گرین لائن بس سرجانی ٹاون سے شروع ہو کر میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک چلے گی۔ہرائرکنڈیشنڈ بس میں 34 افراد سوار ہو سکیں گے جبکہ خواتین کے لئے 13 نشستیں مخصوص ہوں گی۔کراچی سے پہلے لاہور اور اسلام آباد میں میٹروبس منصوبوں کا آغاز کیا گیا جن سےدونوں شہروں کےافرادکوآرام دہ سفرکی سہولت ملی ہے۔لاہور میٹروبس 27 کلومیٹر جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا روٹ ساڑھے بائیس کلومیٹر طویل ہے۔دونوں روٹس پر 86،86 بسیں،مسافروں کو منزلوں کی جانب لاتی اور لے جاتی ہیں۔اب کراچی میں گرین لائن بس کےمنصوبے پر 16 ارب ساڑھے 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ تمام فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے یومیہ تین لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔لندن میں زیر زمین ٹرینوں کا نظام 402 کلو میٹر طویل ہے۔اس نظام کو شہری سفر کیلئے ترجیح دیتے ہیں،واشنگٹن میں انڈر گراونڈ ٹرین سے لاکھوں لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں ،انڈر گراونڈ نیٹ ورک کو دوسری ریاستوں سے ملانے کے لیے بس سروس بھی قائم ہے۔ پاکستان کی پہلی میٹرو بس سروس کا آغاز لاہور سے ہوا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…