اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے رہنما حسین دیہڑ کاتحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حسین احمد دیہڑ نے اسلام آبا دمیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی سربلندی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک واحد جماعت ہے جبکہ عمران خان قوم کی واحد امید اور رہنما ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے منشور سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں او رپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسین احمد دیہڑ کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے، آئندہ انتخابا ت میں انشاء اللہ ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…