پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ، شہبازشریف

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ، چین کے بینک نے اورنج لائن منصوبے کیلئے قرض جاری کر دیا ہے،رانا مشہود پر کیس میں نیب کو کھلی انکوائری کا کہا تھا، احتساب کے نام پر دھمکانے کا عمل نہیں ہونا چاہیے، پچھلے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور لوگوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے ان کے خلاف نیب نے کیوں کارروائی نہیں کی۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین کے بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے قرضہ جاری کر دیا ہے،اس منصوبے کا مذاق اڑانے والے غریبوں کا مذاق اڑا رہے ہیں،اورنج لائن منصوبے کے خلاف درخواستوں پر قانونی طریقے سے جواب دیں گے، درخواست گزار کو سننا عدالت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا بیان نیب کے خلاف عداوت نہیں ہے، نیب نے جب بھی پنجاب میں کارروائی کی ان کو کسی نے بھی نہیں روکا،ایل ڈی اے کیس میں ہم نے نیب سے مکمل تعاون کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی دم پر پاؤں رکھنے کے بیانات افسوسناک ہیں،نیب میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے تو میں سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں، ہم نے تورانا مشہود پر کیس میں بھی نیب کو کھلی انکوائری کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں کرپشن ہوئی تو احتساب کیلئے ہوں، مگر احتساب کے نام پر دھمکانے کا عمل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور لوگوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے، ان کے خلاف نیب نے کیوں کارروائی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…