پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

فوج کی شاندار کامیابیوں کو سیاسی موقع پرستی کی نذر نہ کیا جائے، آصف زرداری

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوج کی شاندار کامیابیوں کو سیاسی موقع پرستی کی نذر نہ کیاجائے، جنرل راحیل کی قیادت بے و خوف مدبرانہ ہے۔مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی ملی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیطرف سے توسیع نہ لینے کا اعلان قبل از وقت ہے۔ منگل کے روز آصف زرداری کی طرف سے جاری ایک بیان میں نے کہا گیا کہ گزشتہ دنوں جنرل راحیل شریف نے اپنے منصب کے دورانیے میں توسیع نہ لینے کا عندیہ دیا،ان کا یہ رویہ لائق تحسین اور بے لوث خدمت کا اظہار ہے۔ تاہم ہم بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ اس نازک قومی موڑ پر جنرل راحیل کا اعلان قبل از وقت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور کامیابی کی متمنی ہے اس اعلان سے عوام کی امید، مایوسی میں بدلنے کا امکان ہے ۔ سابق صدر نے کہاکہ معروضی حالات اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی قیادت کو قومی مفاد اورملکی سلامتی کے تناظر میں وقت آنے پر فیصلہ کرنا چاہیے ،فوج کی شاندار فتوحات کو سیاسی اختلافات اور موقع پرستی کی نذ ر نہیں کرنا چاہیے قومی لائحہ عمل کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ، قوم اور فوج کا مشترکہ عزم اور مصمم ارادہ ہونا چاہیے ۔ پوری قوم اور پیپلزپارٹی فوج کے شانہ بشانہ اس عظیم جدوجہد میں دل و جان سے شریک ہے۔ مسلح افواج قومی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہیں اورقوی امید ہے کہ جنرل راحیل کسی بے خوف اور مدبرانہ قیادت میں بہت جلد یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہے ،اندرونی،بیرونی دشمن مل کر ملکی سلامتی،امن وامان کو خطرات سے دوچارکررہے ہیں،ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے فوج کے شاندارکردار پرقوم کو فخر ہے۔ امید ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نازک موقع پرذاتی اعتراض ، سیاسی مصلحتوں اور ہر قسم کی انا یا خودپرستی کو بالائے طاق رکھ کر قوم اور سیاسی قوت مسلح افواج کے شانہ بشانہ یک جان ہو کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔یہ تاثرنہیں دیناچاہیے کہ قوم جانباز سپاہیوں، بہادرافسروں کی قربانیوں کی معترف نہیں۔ان کا کہناتھا کہ کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات ،احتساب یادیگرقومی معاملات میں فوج کاممکنہ کردار تلاش کرنا مناسب نہیں ہے ،قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں ،افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے مددگاروں اور سہولت کاروں کی کمر توڑ دی۔ پیپلز پارٹی نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے فوج کے شاندار کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا طالبان، پرتشدد مذہبی تنظیمیں اور علیحدگی پسند بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گرد حملے کے بعد صورت حال بہت سنگین ہوگئی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں منظم جرائم بھتہ خوری بھیانک سازش کاحصہ ہے،خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی ملک کے خلاف سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…