اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نےپارلیمنٹ ہاﺅس میں لگائے گئے سولر سسٹم کا افتتاح کردیا، جس کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی ہے۔پروجیکٹ کو گرین پارلیمنٹ سولر پاور پراجیکٹ کا نام دیاگیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے پارلیمنٹ نے از خود اپنی بجلی بنانے کا فیصلہ کیا۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ چین کے سفیر کے علاوہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور دیگر پارلیمنٹرین بھی موجود تھے۔سورج کی شعاوں کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاﺅس کی چھتوں اور پارکنگ ایریا میں لگائے گئے 3 ہزار 9 سو 40 سولر پینلز فی گھنٹہ 1 میگاواٹ بجلی پیدا کر یں گے جو قومی اسمبلی اور سینیٹ کوروشن رکھ سکیں گے۔پراجیکٹ منیجر شاہد شو کت کا کہنا ہے کہ ہماری کم سے کم بجلی کی ضروریات کو ہم متبادل توانائی پر لے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پاکستان کا پہلا نیٹ میٹرنگ منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میںایک ہی وقت میں ہم نیشنل گرڈ کو بجلی دے بھی رہے ہونگے اور لے بھی رہے ہونگے۔وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ،اکرم درانی نے کہا کہ یہ اچھا منصوبہ ہے لیکن دیکھنا ہے کتنا کامیاب ہوتا ہے۔ چین کی جانب سے دئیے گئے اس تحفے نے پارلیمنٹ ہاوس کے بجلی کا بل صفر کر دیا ہے، بیٹری بیک اپ رکھنے کی بجائے پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کو نیٹ میٹرنگ کا پہلا لائسنس بھی مل گیا ہے۔ اس منصوبے کو 25 سال تک کسی مرمت کی ضرورت نہیں، ماحول دوست منصوبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ جیسی مضر گیسوں سے پاک ہے۔ انرجی ایفی شینٹ تکنیک سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجلی کی کھپت نصف تک کم کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے
وزیراعظم نےگرین پارلیمنٹ سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































