پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نااہلی کاالزام :پٹھانکوٹ ائیربیس کے سربرا ہ کو ہٹا دیاگیا

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / پٹھانکوٹ(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعینات اور حملے کے دوران ائیر بیس کے موجود سربراہ ائیر کموڈور جے ایس داھمون کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نئی د ہلی بھیج دیا جبکہ انکی جگہ ائیرکموڈور انوج مشرا کو پٹھانکوٹ ائیربیس کا نیا سربراہ تعینات کیا جارہا ہے ،تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا اقدام ائیربیس پرحملے کے دوران غفلت کے ارتکاب اور انکے جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے سے بچنے کیلئے اٹھایا گیاہے۔ہفتہ کوبھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ ماہ دہشتگردوںکے حملے کا نشانہ بننے والے پٹھانکوٹ ائیربیس کے ائیر کموڈور جے ایس داھمون کا نئی دہلی میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔بھارتی ائیرفورس کے حکام کاکہنا ہے کہ ئیر کموڈور جے ایس داھمون کا دارالحکومت میں تبادلہ معمول کی کاروائی ہے ۔جے ایس داھمون ائیرآفیسر کمانڈنگ نے جولائی 2014 میں پٹھان کوٹ ائیربیس کا چارج سنبھالا تھا انکی جگہ بنگلو ر سے تعلق رکھنے والے ائیرکموڈور انوج مشرا کو پٹھانکوٹ ائیربیس میں تعینات کیے جانے کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد تحقیقات جاری ہیں جبکہ تمام بڑے اڈوں میں سیکورٹی آڈٹ بھی کرائے جارہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا اقدام ائیربیس پرحملے کے دوران غفلت کے ارتکاب اور انکے جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے سے بچنے کیلئے اٹھایا گیاہے ۔واضح رہے کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر مسلح افرادکے حملے میں 7 فوجی مارے گئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…