پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

صدر ممنون حسین نے دہشت گردی کا علاج بتا دیا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے اور جسے اللہ گمراہ کر دیتا ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ ایسے لوگوں کا واحد علاج یہی ہے جو انھیں کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے۔ انھوں واضح کیا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی حکمرانی مکمل طور پر قائم کی جائے گی۔صدر مملکت نے یہ بات اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ہوئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان صنعت معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک نئے دور میں قدم رکھنے جارہا ہے۔ بدلے ہوئے حالات میں اگر قوم عہد نو کے تقاضوں کے تقاضوں سے قدم ملا کر چلتی رہی تو اس کے نتیجے میں ترقی اور خوش حالی قوم کا مقدر بن جائے گی۔صدر مملکت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں پاکستان کے بہترین محل وقوع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں ملک ترقی نہ کرسکا۔لیکن یہ امر باعث مسرت ہے کہ اب یہ معاملہ قومی ترجیحات میں شامل ہو چکا ہے اور اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بدترین دہشت گردی کے باوجود یہاں کے بہادر عوام چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کی ان قربانیوں کی وجہ سے دشمن پسپا ہو چکا ہے اور ملک میں امن و امان کا سورج طلوع ہورہا ہے اور دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔ انھوں نے سرحد یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام کو قبائلی علاقوں تک فوری طور پر وسعت دینے کی ہدایت کی۔صدرمملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ محض سڑکوں کے ایک وسیع جال پر ہی مشتمل نہیں بلکہ یہ ایک وسیع البنیاد ترقیاتی منصوبہ ہے،جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے سائنس ٹیکنالوجی ، زرعی تحقیق، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اقتصادی علوم میں مہارت حاصل کرنی ہوگی تاکہ اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ فعال ہونے کے بعد مختلف شعبوں کے ماہرین کے لئے ہمیں غیروں کی طرف نہ دیکھنا پڑے۔ان جواب نے واضح کیا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس سلسلے ہونے والا پروپیگنڈہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ انھوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ یکسوئی کی ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کریں تاکہ یہ بروقت مکمل ہوسکیں اور ملک کی معیشت مستحکم ہوسکیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…