پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11ماہ بعد 29فروری کو طلب

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 11ماہ بعد 29 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کی صوبوں میں مداخلت کا معاملہ اہم ہوگاجبکہ این ایف سی ایوارڈ کا ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی پندرہ دن میں اجلاس بلانے کی رولنگ، صوبائی وزراء اعلیٰ کے مطالبات اور وفاقی وزارت بین الصوبائی امور کی بار بار یاد دہانیوں کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس 29 فروری کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، جنگ رپورٹر آصف علی بھٹی کے مطابق گیارہ ماہ کے بعد ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان گزشتہ دنوں سے مختلف اہم امور پر جاری ٹینشن کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ آخری مرتبہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 18? مارچ کو ہوا تھا، اب 29? فروری کو ہونے والے اجلاس میں صوبوں کی جانب سے وفاق کے ذمہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم اور دیگر محصولات میں حصہ کی ادائیگی کا معاملہ زیرغور آئے گا جبکہ صوبے ایل پی جی کے علاوہ ایل این جی معاہدے کے تحت گوادر بلوچستان اور سندھ میں لگائے جانے والے ری گیسی فائی ٹرمینلز بنانے کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اجلاس میں چاروں وزراعلیٰ کے علاوہ کونسل کے ممبر وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبوں کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کی صوبائی امور میں مداخلت اور کارروائیوں کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں آئین کے تحت کونسل کے گزشتہ 2 برسوں میں کئے جانے والے فیصلوں اور اہم امور پر مبنی 2? سالانہ رپورٹس کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں پانی وبجلی کے صوبوں کے ذمہ واجبات کی ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے نئے قوانین پر عمل درآمد کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ ملک میں نئی مردم شماری کے انعقاد کےحوالے سے اہم معاملے کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔ گزشتہ اجلاس میں بلوچستان اور سندھ کے بعض امور پر تحفظات اور مسائل کے باعث مردم شماری کرانے کی اصولی منظوری دی گئی تھی تاہم اس پرعمل درآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…