پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کشمیری عوام نے کبھی افضل گورو کی سزائے موت تسلیم نہیں کی، دفترخارجہ

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کبھی بھی افضل گورو کی سزائے موت کو تسلیم نہیں کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اٹھایا اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر تشویش ہے جب کہ کشمیری عوام نے کبھی افضل گورو کی سزائے موت کو تسلیم نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہوں گے اور بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ لیول کے مذاکرات جلد ہونے چاہییں۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہت گہرے تعلقات ہیں جب کہ 34 رکنی فوجی اتحاد سمیت دہشت گردی کے خلاف ہراقدام کو سراہتے ہیں تاہم فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جارہی ہیں اورطریقہ کار کو ایکسپرٹ لیول کے اجلاس میں طے کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کا چوتھا اجلاس کابل میں 23 فروری کو ہوگا، چاروں ممالک طالبان کے تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں اور سابق افغان گورنر کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیفٹی اور سیکیورٹی پراطمینان کا اظہارکیا اور پاکستان کا دفاعی نظام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ شام کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کا مکمل احترام کرتے ہیں، شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرناچاہیے جب کہ روس کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے ترکی میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…