پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کے بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین کا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے ایل این جی درآمد سکینڈل میں مبینہ 48 ارب کرپشن کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے 48ارب روپے کی ایل این جی درآمد کی تھی جس میں مبینہ طور پر بھاری کرپشن کی گئی ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم نے 19جہاز ایل این جی کے درآمد کئے ہیں اور ایک جہاز ایل این جی کی قیمت پچیس ملین امریکی ڈالر ہے۔نیب حکام نواز شریف حکومت کی طرف سے اربوں روپے کے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرا رہا ہے جس میں ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے کو نیب ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی سکینڈل میں مبینہ کرپشن کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا ، پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ اور سوئی سدرن کمپنی کے افسران کے بینک اکاو¿نٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے اڑتالیس ارب کی ایل این جی کو اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواز شریف کے قریبی رفقاء کی پاور کمپنیوں کو کم ریٹس پر ایل این جی فروخت کی جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اوگرانے ایل این جی کی قیمت بارے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب ایل این جی منصوبہ کو تباہ کرنے کیلئے تحقیقات کرارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…