پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مدارس کے نصاب میں ترمیم‘بچوں کو جدیدمضامین کی تعلیم بھی دی جائیگی

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ اور اتحاد تنظیمات المدارس کے مابین مدارس اصلاحات کے بنیادی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے جسکا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مدارس کے نمائندہ وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوگا جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جا رہا ہے۔جنگ رپورٹر اعزاز سید کے مطابق وزارت داخلہ کے ذمہ دارذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ مدارس اصلاحات نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم نکتہ تھا جس پر وفاقی حکومت اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان بنیادی طور پر ڈیٹافارم اور رجسٹریشن فارم جیسے تنازعات کو طے کیا گیا ہے‘ تنازعات طے کرنے کے لیے نیشنل کاونٹر ٹیررازم کے کوآرڈینیٹر احسان غنی کی زیر صدارت نیشنل پولیس بیورو کے اسلام آباد دفتر میں متعدد اجلاس ہوئے جس میں اتحاد تنظیمات المدارس کے رہنما سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری کی قیادت میں ملاقاتیں کرتے رہے‘ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس اصلاحات میں نصاب میں تبدیل جیسے حساس اور متنازع معاملے کو نصاب میں ترمیم کی صورت متعارف کروایا گیا ہے جس میں مدارس اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ریاضی ، انگریزی ، سائنس اور کمپیوٹر جیسے جدید مضامین پڑھائے جائیں گے جبکہ مدارس کا آڈٹ کروانے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے‘حکومت اور مدارس کے درمیان صرف ڈیٹا فارم کو اکٹھا کرنے کے معاملے پر معمولی اختلاف ہے ، مدارس کا کہنا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں کسی ایک ادارے کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام سونپ دیں کیونکہ ہر وفاقی و صوبائی ادارہ ایک ہی طرح کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اپنے افراد کو مدارس میں بھیجتا ہے جس پروقت کے ضیا ع کے ساتھ ساتھ بدمزگی بھی ہوتی ہے۔ زرائع کا یہ کہنا ہے کہ یہ معاملہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت حتمی اجلاس میں طے کیا جائے گا جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہونگے تاکہ ڈیٹا کلیکشن کے معاملے پرقانون نافذکرنے والے سول و فوجی ادارے یکساں صفحے پر نظر آئیں اور عملدرآمد میں بھی مسائل پیدا نہ ہوں‘زرائع کا کہنا ہے کہ مدارس اور حکومت کے درمیان معاملات طے کرلینے جیسی اہم کامیابی کے بعد احسان غنی کو مدارس بورڈ کے قیام اور متبادل بیانیے جیسے دو ذیلی موضوعات پر بھی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے قبل ازیں یہ معاملہ وزارت مذہبی امور کے سپرد تھا۔ وزارت داخلہ اور مدارس میں اتفاق رائے کے حوالے سے اتحاد تنظیمات المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے نجی ٹی وی چینل کے رابطے پر انہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدارس اور وزارت داخلہ کے درمیان بنیادی باتوں پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے جبکہ اس اہم پیشرفت کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف بھی شرکت کریں گے‘قاری حنیف جالندھری کا موقف تھا کہ مدارس اپنا آڈٹ کروانے کے لیے پہلے سے تیار ہیں اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…