جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی عوام ہمیشہ سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی ،سرتاج عزیز

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے جنگ جوئی ،انتہاپسندی اوردہشتگردی سے نبردآزما ہونے کی تمام علاقائی اوربین الاقوامی کاوشوں میں اپنی مسلسل معاونت فراہم کرتے ہوئے 34ملکی اتحاد کی تشکیل کوخوش آمدید کیاتھا اتحاد کی تشکیل کیلئے کسی معاہدہ پردستخط نہیں کئے گئے،مشیرخارجہ نے بتایا کہ ایک خبررساں ایجنسی میں چھپنے والے بیان کے مطابق 16دسمبر2015ءکو سعودی عرب میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 34ملکی اسلامی اتحاد کااعلان کیا جس میں حوالہ دیاگیا ہے کہ اقوام اسلام کو دہشتگردگروہوں اورتنظیموں کے شرسے حفاظت کیلئے یہ اتحاد قائم کیاگیا ہے سولہ دسمبر کو پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 34ملکی اتحاد کاخیرمقدم کیا سعودی وزیرخارجہ ونیب ولی عہد اوروزیردفاع نے اسلام آباد کادورہ کیاوزیراعظم نے دونوں اہم شخصیات کے سامنے اس بات کااعادہ کیاکہ سلطنت کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی عوام ہمیشہ سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی وزیراعظم نے دہشتگردی اورجارحیت کے خاتمے کیلئے ہمخیال اسلامی ممالک کے اتحاد کے قیام پر سعودی عرب کے اقدام کاخیرمقدم کیا یہ اتحاد 6 شعبوں میں کام کریگا جن میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کی کوششوں کو مربوط بنانا انٹیلیجنس، میڈیا کی کوششوں کو مربوط بنانا اور دہشتگردوں کے معاون وسرمایہ فراہم کرنیوالوں کیلئے مزاحمت کرنے سمیت دہشتگردوں اورتنظیموں سے متعلق اعداد وشمار فراہم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستا ن مزیدتفصیلات اورتکنیکی مشاورت کااب تک منتظر ہے جس کے بعد اس میں شمولیت کافیصلہ کیاجائیگا وزیرخارجہ نے بتایا کہ اتحاد کی تشکیل کیلئے پاکستان نے کسی معاہدے پردستخط نہیں کئے ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں مشیرنے بتایا کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین مذاکرات اورمفاہمت کو فروغ دینے کے نقطہ نظر سے وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ اٹھارہ انیس جنوری کو سعودی عرب اورایران کادورہ کیا وزیراعظم کایہ قدم مسلم ممالک میں اتحاد اورہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی ذمہ داری پرمبنی تھا سعودی فرماں روا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان کے عوام کے مخلصانہ جذبات کو تسلیم کیا اور پاکستانی قیادت کے اقدام کو سراہا اوراظہارخیال کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کوفروغ دینے کی کوشش کی ہے وزیراعظم نے اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے مذاکرات اورباہمی اعتماد کے ذریعے خطہ میں امن اورمفاہمت کو فروغ دینے پراتفاق کیا مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان دونوں برادر ملکوں کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…