اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر کے بیان پر چوہدری نثار نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایف آئی اے کو سیاسی مخالفت یا غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کریں گے ۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ اگر زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔ایف آئی اے کے کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کیلئے تیار ہوں،ایف آئی اے نے قومی خزانے کو 14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف نیب ہی نہیں ایف آئی اے بھی بے گناہ لوگوں کو پکڑرہی ہے۔
زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں