اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کے سہولت کاروں اور نوشہرہ دھماکے کے مجرم کی جانب سے فوجی عدالتوں کے فیصلہ کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت کے دوران فوجی عدالتوں کی کارروائی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیاہے کہاہے کہ معاملہ انتہائی حساس ہے مزید التواءنہیں دے سکتے تمام ریکارڈپیش کیاجائے یہ ریمارکس تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے منگل کے روزسماعت کے دوران دیے ہیں ،اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے اوربتایاکہ مجرمان کی تمام اپیلیں خارج ہوچکی ہیں،مجرمان کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار ہے،اس پر جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہاکہ معاملہ انتہائی حساس ہے، مزید التوا نہیں دیں گے، تمام ریکارڈپیش کیاجائے جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اپیلیں اے پی ایس کے سہولت کاروں تاج محمد اور علی الرحمان نے دائر کیںنوشہرہ دھماکے کے مجرم قاری زبیر کی جانب سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے۔عدالت نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی،اور کہاہے کہ مقدمات کے حوالے سے تمام ترریکارڈعدالت میں پیش کیاجائے